پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 9 اگست کی صبح 10بجے کیا جائے گا۔اس سال سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ طلباء رول نمبر، نام، یا ایس ایم ایس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ بورڈ کے نتائج آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
پنجاب کے طلباء کے لیے بڑی خبر! نویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 9 اگست 2024 کو صبح 10:00 بجے کیا جائے گا۔ تمام بورڈ جیسے کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، فیصل آباد اور بہاولپور بورڈ اپنے رزلٹ ایک ہی وقت اور ایک ہی تاریخ کو شائع کرتے ہیں۔