کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد نے چھ ماہ کی انٹرنشپ پروگرام-2024 کا اعلان کر دیا ہے۔ گریجویٹ طلباء کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔ کامیاب امیدواروں کو ماہانہ 40,000 روپے وظیفہ ملے گا۔
اگر آپ نے درج ذیل مضامین میں 4 سالہ بیچلر کی ڈگری حاصل کرلی ہے تو آپ اپلائی کرنے میں دیر مت کریں۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جون ہے۔
تقرری، فرائض کی تفویض، اور انٹرنشپ کی برطرفی وغیرہ سی ڈی اے کی صوابدید پر ہوں گی۔ تاہم، انٹرنز 15 دن کے نوٹس پر تحریری طور پر انٹرنشپ ختم کرنے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں لیکن ایسے معاملات میں انٹرنشپ مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا جائے گا۔
CDA Internship Program 2024 Online Apply
Capital Development Authority CDA Islamabad is pleased to announce 06 months internship program commencing from June 2024. All eligible male and Female students must have completed a bachelor’s Degree (04 Years) in the last 03 years from government-recognized institutions.
سی ڈی اے انٹرنشپ پروگرام برائے گریجویٹ طلباء وطالبات
اہلیت کا معیار
اہل امیدواروں کو درج ذیل مضامین میں حکومت کے تسلیم شدہ ادارے سے پچھلے 3 سالوں کے اندر بیچلر کی ڈگری (04 سال) مکمل کرنی چاہیے:
بزنس ایڈمنسٹریشن/مینجمنٹ
مارکیٹنگ
کمپیوٹر سائنسز
نوٹ: نتائج کے منتظر امیدوار نااہل ہیں۔
:درخواست کا طریقہ کار
صرف ای درخواستیں (آن لائن درخواست) قبول کی جائیں گی۔ درج ذیل لنک پرکلک کر کے درخواس فارم تک رسائی کر کے گھر بیٹھے آن لائن پُر کیا جا سکتا ہے.
نامکمل درخواستوں کو شارٹ لسٹ نہیں کیا جائے گا۔
ذاتی طور پر جمع کرائی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
درخواست جمع کرانے میں تکنیکی مسائل کے لیے رابطہ کریں: 051-9252959
ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔
CDA 6th Month Internship Online Application Form
یہاں پر کلک کرکے آن لائن اپلائی کریں
:سلیکشن کا طریقہ کار
شارٹ لسٹنگ مسلسل بہترین تعلیمی ریکارڈ پر مبنی ہوگی۔ میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور بیچلرز یا اس کے مساوی میں حاصل کردہ فیصد نمبروں کے مطابق میرٹ بنایا جاۓ گا، جس میں کل 90 نمبر ہوں گے۔ انٹرویو کے لیے اضافی 10 نمبر مختص کیے جائیں گے۔
مذید پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب روشن گھرانہ فری سولر پینل سکیم آن لائن اپلائی کا طریقہ کار
:اہم نوٹ
انٹرنشپ ملازمت یا ریگولرائزیشن کی ضمانت نہیں دیتی ہے۔
انٹرنز کو یکمشت وظیفہ ملے گا اور ان پر تادیبی معاملات اور رازداری کے حوالے سے
سی ڈٰ ی اے کے قوانین کے تحت عمل کیا جائے گا۔
:آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار
دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس اشتہار کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر آن لائن درخواست دیں۔
انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے نام تفصیلی رہنما خطوط کے ساتھ سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔