وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی سند ایسی سند ہے کہ اس کے اوپر آپ پرائم منسٹر بن سکتے ہیں اس کے اوپرآپ صدر پاکستان بن سکتے ہیں۔ الشهادة العالمیہ مدارسِ اِسلامیہ کی سرکاری طورپر سب سے بڑی ”ڈگری“ تصورکی جاتی ہے۔ الشھادة العالمیہ کا دورانیہ دو سال ہے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جو پاکستانی یونیورسٹیوں کی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے والا مرکزی اور معتبر ادارہ ہے اس نے ”الشھادة العالمیہ فی العلوم العربیة والاسلامیہ“ کو ایم اے عربی و اسلامیات کے مساوی قرار دیا ہے۔
آگر آپ نے وفاق المدارس العربیہ، تنظیم المدارس، وحدت المدارس، اتحاد المدارس، کنذالمدارس یا کسی بھی گورنمنٹ آف پاکستان سے منظور شدہ بورڈ سے شہادت العالمیہ کی ڈگری حاصل کر لی ہے توان شاء اللہ یہ راہنماء اصول آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
الشھادة العالمیہ کی اہمیت
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ”الشھادة العالمیہ“ کی کیا اہمیت اور افادیت ہے؟ اِس کے ذریعے آپ کون کون سی دینی گورنمنٹ ملازمتیں حاصل کر کے اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں. اور زندگی کے شعبہ میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
موجودہ جو دورچل رہا ہے اس میں ”الشھادة العالمیہ“ کو دینی گورنمنٹ ملازمتوں کے حصول کیلئے مرکزی حیثیت حاصل ہے۔
الشھادة العالمیہ کی ڈگری کے حصول کے بعد نوجوان علماء، معلومات کی کمی کے باعث مایوسی اور احساس کمتری کا شکار نظر آتے ہیں۔
یاد رہے الشھادة العالمیہ کے بعد آپکا مستقبل امام مسجد و مدرس تک محدود نہیں۔ آپ زندگی کے کسی بھی شعبہ اپنا مسقبل حاصل کر سکتے ہیں۔
ایک ضروری زہن نشین کر لیں کہ اگر آپ الشھادة العالمیہ پاس ہیں تو پہلی فرصت میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ”ایم اے مساوی سرٹیفکیٹ“ لازمی حاصل کر لیں اور اِسے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق بھی کروا لیں۔
مشہور یہ ہے کہ کچھ پیپر دینے ہوتے ہیں اس کے بعد معادلہ ہو جاتا ہے کوئی پیپر دینے کی ضرورت نہیں۔ جو آپ نے پڑھا ہے وہی اسناد آپ جمع کرائیں آپ بس اپلائی کریں اور معادلہ کی سندحاصل کریں۔
ملک کی بعض جامتعات نے اپنے طور یہ شرط رکھی ہے کہ دینی اسناد کے معادلہ کے لیے کچھ پیپر دیکر معادلہ کا سر ٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں
مذید پڑھیں: دینی اسناد کامعادلہ کا طریقہ کار برائے ایم اے عربی واسلامیات
شہادت العالمیہ کے بعد روزگار کے مواقع
موجودہ دور میں ”الشھادة العالمیہ“ کی ڈگری کے ذریعے آپ درج ذیل دینی گورنمنٹ ملازمتیں حاصل کر سکتے ہیں
امام سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں
خطیب سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں
جونئیر قاری ٹیچر سرکاری اداروں میں
جونئیر عربی ٹیچر سرکاری اداروں میں
سینئر جنرل لائن ٹیچر سرکاری اداروں میں
صدر معلم/ ماہر مضمون سرکاری اداروں میں
عربی لیکچرار سرکاری اداروں میں
اسلامیات لیکچرار سرکاری اداروں میں
مفتی اگر مفتی کورس کیا ہو تو سرکاری اداروں میں
قاضی اگر مفتی کورس کیا ہو تو سرکاری اداروں میں
اس کے علاوہ مدارس کے فارغین کے لیے درج ذیل شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔
پیشہ ورانہ تربیتی کورسیز
صحافت یعنی میڈیاکامیدان
اخبارات میں مواقع
ترجمہ نگاری
اسلامی بینک
حلال مصنوعا ت کی انڈسٹریز
این جی اواورٹرسٹ
سیاست کامیدان
انجینرگ کا میدان
شہادت العالمیہ کے بعد اعلی تعلیم کے مواقع
ایم فل
پی ایچ ڈی
یاد رہے اگر آپ شہادت العالمیہ کے بعد ایم فل یا پی ایچ ڈی کر لیتے ہیں آپ کا مورال کم نہیں ہوگا بلکہ مزید بڑھ جائے گا۔ جب دنیا بھر سے لوگ ڈگری لیکر پاکستان میں آکر معادلہ کر کے ذندگی کے بیش بہا شعبوں میں شامل ہو رہے ہیں تو دینی مدارس کے طلباء کیوں نہیں؟
دینی اسناد کا ایکولنس/معادلہ کہاں سے کرایا جائے؟
دینی اسناد کا ایکولنس/معادلہ سرٹیفکیٹ ایچ ای سی کے ساتھ ساتھ، جامعہ کراچی، علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی اور جامعہ پنجاب سے بھی لے سکتے ہیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ معادلہ کی اہمیت ریگولر کے مقابلے میں کم نہیں ہو تی۔
پاکستان کے قانون کے مطابق آپ صدرپاکستان بنیں یا کسی کالچ میں لیکچرر لگیں۔ مطلب جس جاب کے لیے ایم اے کی تعلیم مانگی جارھی ہوتو آپ اس جاب کے لیے اہل ہیں۔
تمام احباب سے ہماری درخواست ہےکہ یہ پوسٹ تمام دینی طلبہ وطالبات اورعلماء کرام کو بھیجیں تا کہ وہ راہنمائی حاصل کرلیں۔ اور یہ پوسٹ بہت محنت سے تیار کی گئ ہے۔