اس صفحے پر آپکو جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ 2024 کی اہلیت کے معیار کے حوالے سے مکمل تفصیلات اور دیگر معلومات فراہم کی گئی ہے. جامعہ دارالعلوم کراچی علوم دینیہ و نبویہ کا ایک عظیم الشان مرکز ہے، جس کی بنیاد رکھنے والے مفتی اعظم پاکستان ہیں۔ ان کو دنیا حضرت شیخ مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کے نام سے جانتی ہے۔ حضرت نے شوال المکرم 1370ھ بمطابق جون 1951 میں کراچی کے محلہ نانک واڑہ میں اس جامعہ کی بنیاد رکھی۔
جامعہ دارالعلوم کراچی میں سنہ 46-1445ھ کیلئے جدید داخلوں کا اعلان اور طریقہ کار
حضرت کی لازوال محنتوں اور اخلاص کی برکت سے یہ ننہی سی کلی آج ایک بہترین شجر ثمر آور ہے، جس سے پوری دنیا کی مسلم امہ مستفید ہورہی ہے۔ مرحلۂ متوسطہ اور درسِ نظامی کے طلباء کے لئے جامعہ دارالعلوم کراچی میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہے، نہ ہی انہیں رہائش، طعام، ابتدائی طبی امداد اور کسی حد تک علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں، البتہ اگر کوئی طالبِ علم کی ذاتی استطاعت ہے تو وہ رہائش کرایہ ادا کرکے اور کھانا خرید کر حاصل کرسکتا ہے۔
جامعہ دارالعلوم کراچی میں داخلہ اہلیت کا معیار
آغازی مراحل: شعبہ درس نظامی میں داخلہ کی کاروائی تعطیلات عیدالفطر کے بعد شوال المکرم کے دوسرے ہفتے میں ہوتی ہے. حتمی تاریخ کا اعلان رمضان المبارک میں کردیا جاتا ہے۔
:اہلیت: جامعہ میں داخلہ لینے والے نئے طلباء کو سابقہ تمام وفاقی درجات میں ممتاز یا کم ازکم 70 فیصد نتیجہ حاصل ہونا ضروری ہے۔
: متحانات اور انتخاب: داخلہ کمیٹی ہر نئے طالب علم کا تحریری امتحان لیتی ہے اور کامیابی کے بعد تقریری جائزہ لیا جاتا ہے. پھراس مرحلے کے بعد طلباء کرام کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور داخلہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
:۔معیاری کتب اور امتحان: داخلہ کے لیے امتحان سے پچھلے درجے کی تمام معیاری کتب کا امتحان لیا جاتا ہے. مثال کے طور پر، درجہ ثانیہ کے لیے درجہ اولی کی معیاری کتب کا امتحان دیا جاتا ہے۔
Jamia Darul Uloom Karachi Admission Requirements and Eligibility Criteria
جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں داخلے کا طریقہ کار اور اہلیت کا معیار