جامعہ فاروقیہ کراچی میں داخلہ کا طریقہ کار اور قواعد وضوابط

اگر کوئی حضرت جامعہ فاروقیہ کراچی میں داخلہ لینا چاہتا ہے اورجامعہ فاروقیہ کراچی میں داخلے کا طریقہ کار، اہلیت، اور شرائط و ضوابط کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ تو آپ کو یہ ساری معلومات اس پیج پر مل جائے گی۔ اسکے علاوہ بھی اگر کسی بھی طالب علم کو کوئی سوال پوچھنا ہو، داخلہ کے حوالے سے یا داخلہ کی تاریخ کے حوالے سے، تو بلا کسی جھجک کے آپ نیچے کمنٹ باکس میں اپنا سوال پوچھ سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ آپکو جلد ز جلد جواب دیا جائے۔

جامعہ فاروقیہ کراچی میں داخلے کا طریقہ کار

براہ کرم درخواست کے ساتھ دیگر دستاویزات کی فوٹو کاپیاں منسلک کرنا یقینی بنائیں اور اصل دستاویزات کو اپنے پاس رکھیں، کیونکہ ان کی کسی بھی
مرحلے پر ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فاروقیہ یونیورسٹی کراچی کے قواعد و ضوابط کے مطابق داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی کے تمام اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی۔ تمام طلباء کو باجماعت نماز کا اہتمام کرنا چاہیے اور تمام غیر سنت سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ہر طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اپنے طرز عمل کو علماء اور صالحین کی تعلیمات کے مطابق بنائے۔ غیر سنجیدہ اعمال جیسے سگریٹ نوشی، انگریزی داڑھی رکھنا، یا داڑھی منڈوانا سختی سے ممنوع ہے، اور ایسے اعمال قابل سزا جرم تصور کیے جاتے ہیں۔

نوٹ: درخواست کے ساتھ دیگر دستاویزات کی فوٹو کاپیاں منسلک کریں لیکن اصل دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں، کسی بھی مرحلے پر طلب کیا جا سکتا ہے۔

Jamia Farooqia Karachi Admission 2024

Jamia Farooqia Karachi Admission

مزید پڑھیں: جامعہ عثمانیہ پشاور داخلوں کا اعلان

جامعہ فاروقیہ کراچی کے داخلے کے قواعد وضوابط۔

جامعہ فاروقیہ کراچی میں اگر کوئی طالب علم داخلے کا خواہشمند ہے تو ان تمام شرائط کا لحاظ رکھے۔

امیدوار طالب علم کے پاس شناختی کارڈ یا نادرا کی جانب سے جاری کردہ “بے” فارم موجود ہو، اور اسی طرح طالب علم گزشتہ درجے میں کم از کم جید جدا کی تقدیر سے وفاق کا امتحان پاس کرچکا ہو۔

طالب علم گزشتہ غیروفاقی درجے کا نتیجہ ساتھ لے کر حاضر ہو۔ *

طالب علم کی وضع قطع شریعت کے خلاف نہ ہو، اور درجہ اولی کے لیے عصری تعلیم میٹرک یا کم از کم مڈل پاس ہو۔ *

اگر طالب علم درجہ متوسطہ اول میں داخلے کا طالب ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پانچ کلاسیں پاس کرچکا ہو۔ *

طالب علم پر ضروری ہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے مکمل داخلہ فارم پر کرے، اور دو عدد تازہ تصویر درخواست کے ساتھ لگائے، جس میں مندرجہ ذیل معلومات ساتھ شامل ہوں:

اس سے پہلے کس جامعہ میں پڑھتا رہا؟ *

 اس جامعہ کو چھوڑنے کے وجوہ اور اسباب کیا ہیں *

 طالب علم کا مکمل رہائشی پتہ۔ *

 گزشتہ کس درجے کا امتحان دیا ہے *

اس درجے کا نتیجہ اور کشف الدرجات وغیرہ۔ *

جامعہ فاروقیہ میں پڑھنے والے طلباء کے لئے ضوابط

طلباء کو عصر سے مغرب کے علاوہ دارالاقامہ سے بغیر اجازت غیر حاضری کی اجازت نہیں ہے۔ حاضری کے وقت پر تمام طلباء کی حاضری لی جائے گی اور غیر حاضری کی صورت میں سزا دی جائے گی۔

ملاقات کے لیے احباب، رشتہ دار صرف عصر اور مغرب اور جمعہ کے دن ملاقات کرسکتے ہیں۔ *

طلباء کو جامعہ سے باہر غیر ضروری گھومنے سے بچایا جائے اور ان کو صفائی کی محافظت کرنی چاہیے۔ *

کسی بھی طالب علم کو اپنے کمرے میں مہمان نہیں ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہے۔ *

طلباء کو اپنے کمرے میں صفائی برقرار رکھنی چاہیے۔ *

کمرے کی دیواروں پر اشتہارات کی چپکانے کی اجازت نہیں ہے۔ *

جامعہ میں بیمار طلباء کو تحریری اجازت کے بغیر کمرے میں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ *

ملاقات کے لیے جا سکنے کا وقت جمعرات کی عصر سے جمعہ کی عصر ہے اور جمعہ کے دن عصر تک واپسی لازم ہے۔ *

طلباء کو جامعہ کے اصولوں اور ضوابط کا پورا احترام کرنا چاہیے اور ان کی پابندی کرنی چاہیے۔ *

Jamia Farooqi Contact & Address Details

فون نمبر

0092-21-34571132 

ای میل اڈریس

[email protected]

پتہ

شاہ فیصل کالونی نمبر 4، کراچی پوسٹ کوڈ نمبر 75230، پاکستان

Leave a Comment