اگر آپ کے پاس وفاق المدارس کی جاری شدہ دینی اسناد ہیں لیکن ان اسناد میں کسی بھی قسم کی غلطی ہو جیسا کہ آپ کا یا آپ کے والد کا نام درست نہیں ہے تو آپ اسکی درستگی کروا سکتے ہیں. لیکن یاد رہے کہ اگر آپ کا اور آپ کے والد دونوں کا نام غلط لکھا ہوا ہے تو ایک درخواست فارم پر صرف ایک نام کی درستگی ہو سکتی ہے، دوسرے نام کی درستگی کے لیے آپ کو دوبارہ تمام طریقہ کار کرنا ہوگا ۔
وفاق المدارس کی اسناد میں کسی بھی قسم کی درستگی کا طریقہ کار
متعلقہ مدارس و جامعات کے لیٹر پیڈ پر مکمل مسئلہ تحریر کریں جس میں مکمل معلومات درج ہوں
جس مدرسہ/جامعہ سے آپ نے آخری سند حاصل کی ہے اسکی انتظامیہ سے درخواست فارم برائے درستگی اسناد پر تصدیق کروایں
امیدوار کے قومی شناختی کارڈ،بے فارم،پاسپورٹ، میٹرک سند ان میں سے کسی ایک کی پہلی کاپی جمع کرائیں،اورمطلوب درستگی لکھیں۔ ان دستاویزات پر مدرسہ یا 17 گریڈ کے کسی سرکاری افسر سے تصدیق کرانا لازمی ہے
مزید پڑھیں: گھر بیٹھے وفاق المدارس سے آن لائن سند منگوانے کا طریقہ کار
درستگی اسناد کے قواعدو ضوابط |
|
فارم نمبر1 برائے درستگی ضلع/ جزوی تبدیلی نام ، ولدیت۔ | یہاں کلک کریں |
فارم نمبر2 برائے مکمل تبدیلی نام امیدوار/مکمل تبدیلی والد کا نام۔ | یہاں کلک کریں |