جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک داخلہ 2024 کا طریقہ کار اور شرائط

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ داخلہ 2024 کا طریقہ کار اور شرائط کی مکمل تفصیلات آپ کو اس صفحہ پر مل جائے گی۔ یہاں کے طلبہ کو مفت رہائش، کھانا، ابتدائی طبی امداد، اور معالجے کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر کوئی طالب علم ان سہولتوں کی بدلہ شراکت دینا چاہے تو وہ ان کی قیمت ادا کر کے استفادہ لے سکتا ہے۔

جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا تعارف

جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑا خٹک پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلا مدرسہ ہے اور یہ اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی قدیمی اسلامی تعلیم کی درسگاہ ہے۔ اس کی بنیاد 1947ء میں مولانا عبد الحق جو پاکستانی سیاست دان (مولانا سمیع الحق شہید کے والد محترم ہیں) نے رکھی۔

 جامعہ دارالعلوم حقانیہ داخلہ 2024 کا طریقہ

تعلیمی سال ۱۴۴۵-۱۴۴۶ مطابق 2024-2025 کے لیے دورہ حدیث کے داخلہ فارم 11 شوال مطابق 21 اپریل بروز اتوار اور 12 شوال مطابق 22 اپریل بروز پیر صبح کے وقت فارم وصول کیا جائے گا۔ اور اسی دن ظہر کے بعد داخلہ امتحان ہوگا۔

وہ تمام طلباء کرام جو دور دراز علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ تمام طلباء کرام انٹری ٹیسٹ(جائزہ امتحان)کے دن صبح آٹھ بجے دفتر تعلیمات سے داخلہ فارم وصول کریں۔خواہ آن لائن داخلہ کیا ہویا کوئی رابطہ ہی نہ کیا ہو ہر دو صورتوں میں داخلہ فارم دیا جائے گا۔

 جامعہ دارالعلوم حقانیہ داخلہ 2024 کا طریقہ کار اور شرائط

مزید پڑھیں:جامعۃ الرشید کراچی داخلہ

 جامعہ دارالعلوم حقانیہ داخلے کے شرائط

** قدیم طلباء**

جتنے بھی قدیم طلباء فیل ہو چکے ہوں یا سالانہ امتحان میں غیر حاضر رہ چکے ہوں یا گذشتہ دو سالوں میں کسی وجہ سے خارج ہو چکے ہوں وہ طلباء جامعہ کو داخلہ کیلئے نہ آئیں۔ ان طلباء کی فہرست دفتر تعلیمات کے باہر آویزاں ہے۔
تمام قدیم طلباء کرام کیلئے داخلہ فارم میں رجسٹریشن نمبر لکھنا ضروری ہے۔ اور ایک عدد رجسٹریشن کارڈ کی فوٹوسٹیٹ کاپی اپنے فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ اس کے بغیر فارم واپس کیا جائے گا۔

جدید طلباء

جدید طلباء کرام کیلئے مطلوبہ درجہ کے تختانی اصل سند و فاق یا اصل کشف الدرجات جو جید درجہ میں پاس ہو پیش کرنا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی ان سندات کی ایک عدد فوٹوسٹیٹ کاپی بھی ساتھ لائیں۔ نیز اور یجنل شناختی کارڈ پیش کرنا ضروری ہے۔
ہر طالب علم داخلہ فارم میں اصل مکمل پتہ تحریر کریں ناقص فارم قابل قبول نہیں ہوگا پتہ تحریر کرتے وقت محلہ ، گاؤں، ڈاکخانہ تحصیل مضلع مکمل لکھیں تا کہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔ نیز جو پتہ داخلہ فارم میں درج کیا جائے گا اس میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
تصویر لگاتے وقت اس بات کا اہتمام ضروری ہے کہ سٹپل تصویر کے ایک کنارے پر لگا ئیں تصویر کے اوپر قطعاً نہ نہ لگائیں۔ اور تصویر کے پیچھے اپنا نام اور ولدیت اور مطلوبہ درجہ ضرور لکھیں۔
ہر درجہ کا داخلہ مقررہ کردہ تاریخ پر ہو گا لہذا مطلوبہ تاریخ پر ہی تشریف لا کر اپنا داخلہ یقینی بنائیں ۔ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی درجہ میں داخلہ قطعا نہیں دیا جائے گا۔

جامعہ_دارالعلوم_حقانیہ
فارم داخلہ صبح 8:00 سے لیکر ظہر 12:00 بجے تک تقسیم کیا جائے گا۔
جدید طلباء کرام جس دن فارم وصول کریں اسی دن ان طلباء کا امتحان ایوان شریعت میں ظہر 3:00 بجے ہوگا امتحان کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا۔ اور کامیاب طلباء کرام کی فہرست 2 دن بعد دفتر تعلیمات کے باہر آویزاں کی جائے گی
ہر طالب علم کا وضع قطع شرعی ہونا ضروری ہے بصورت دیگر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
داخلہ فارم کے پیچھے جامعہ کے قواعد و ضوابط درج ہیں جن پر عمل کرنا ہر طالب علم پر فرض ہے۔

Leave a Comment