تنظیم المدارس نظر ثانی پرچہ جات کی کے لیے آنلائن اپلائی شروع ہو چکی ہے۔ درخواست فارم نتیجہ کےاعلان کے تیس دن کے اندر دی جائے۔ بعد میں بھیجی گئی درخواست قابل قبول نہ ہوں گی۔ اگر کوئی طالب علم یا طالبہ کسی پرچے؍پرچوں میں حاصل کردہ نمبرات پر عدم اطمینان کا اظہار کرے تو وہ درج ذیل شرائط کے ساتھ نظر ثانی کی درخواست ناظم امتحانات کو دے سکتا ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ فیس برائے نظر ثانی جمع کرواناہوگی۔ جو کہ فی الحال 200 روپے فی پرچہ ہے۔
2024تنظیم المدارس نظر ثانی
درخواست اور فیس کی وصولی پر ناظم امتحانات کو اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کا اطمینان کریں کہ
درخواست گزار کا نتیجہ صحیح طور پر مرتب اور شائع کیا گیا ہے۔ اس میں جوابی پرچوں ، ایوارڈ لسٹ، اور مجموعی نمبرات کا شمار کرنا (کاؤنٹنگ) اور نتائج کی فہرست کی پڑتال شامل ہوگی۔
نیز یہ کہ جوابی پرچہ امیدوار کی اپنی لکھائی میں ہے۔
اگر ممتحن پرچہ جانچتے وقت سہواً کسی ایسے جواب پر نمبر نہیں لگا سکا جس کا امیدوار مستحق تھا تو جوابی کاپی متعلقہ مستحن کو بھیجی جائے گی اور حاصل کردہ نمبر مجموعی نمبرات میں شامل کر دیئے جائیں گے اور اگر غلطی واقع نہ ہوئی ہو جس کا اوپر ذکر ہو چکا ہے تو نتیجہ برقرار رکھا جائے گا۔
Tanzeem ul Madaris Nazar Sani Form Download
اگر کسی طالب علم کو ضابطہ نمبرات کے مطابق رعایت نہ مل سکی ہو وہ نظر ثانی کی درخواست ناظم امتحانات جمع کروا سکتا ہے۔ بروقت درخواست کی گئی تو ناظم امتحانات حسب ضابط تسلی کریں گے، اگر پہلے رعایت نہ دی گئی ہو اور رعایت کا استحقاق ہو تو رعایت دے کر نیا نتیجہ کارڈ جاری کیا جائے گا، بصورت دیگر سابقہ نتیجہ برقرار رکھا جائے گا۔
Tanzeem ul Madaris Nazar Sani/Rechecking Form 2024
مزید پڑھیں: تنظیم المدارس نظام الاوقات اور داخلہ فارم بابت ضمنی امتحان
اگر کسی امیدوار کے نمبر ری چیکنگ کے بعد کسی پوزیشن ہولڈر کے مساوی یا زائد ہو گئے تو اس صورت میں اس امیدوار کے نمبر متعلقہ پوزیشن ہولڈر کے نمبروں کے برابر کر کے اسے بھی اس پوزیشن کا اہل قرار دیا جائے گا۔
غیر معمولی حالات میں ناظم امتحانات اپنی صوابدید پر امیدوار یا اس کے سرپرست کو پرچہ دکھانے کی اجازت دے سکتا ہے۔